معروف صحافی نے عمران خان کے سپورٹرز کو بُری خبر سنا دی
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن پانچوں حلقوں سے روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کا حل بھی اُٹھا لیں گے لیکن ان کا یہ حلف ان پانچ حلقوں سے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔اسی لیے حلف لینے کے بعد بھی عمران خان پر ایک تلوار لٹکی رہے گی۔ ایاز صادق کا بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ شہباز شریف نے کراچی میں اپنے حلقے کا انتخاب چیلنج کیا ہوا ہے اسی لیے این اے 249 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا ہے۔عمران خان بھی حلف اُٹھا لیں گے لیکن وہ فیصلے کا انتظار کریں گے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں عمران خان کو ووٹ دکھا کاسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، جس کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔عمران خان نے اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشن پرووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کے سامنے دکھا کرووٹ دیا تھا۔جس پر عمران خان کا این اے 53 اور لاہور سے این اے 131سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ۔جبکہ این اے بنوں 35، این اے 95،، این اے 243سے انتخابات میں کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے پر ایک مرتبہ پھرسوالیہ نشان لگ گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی کا حلف اُٹھا سکتے ہیں،،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 9 اگست کوکرے گا۔ الیکشن کمیشن یا عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر عمران خان وزیراعظم کے عہدے کا حلف نہیں اُٹھا سکیں گے۔
Load/Hide Comments