الجزائر میں ایک فلاحی تنظیم نے دنیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کافل الیتیم نامی چیرٹی فانڈیشن نے مغربی الجزائر میں ناس افطار پارٹی کا اہتمام یا جس میں 5 ہزار یتیم بچوں سمیت 6000 روزہ داروں نے روزہ افطار کیا۔گذشتہ روز البلیدہ شہر میں قائم مصطفی چاکر اولمپک سٹیڈیم میں ہونے والی افطار پارٹی میں لوگ خاندانوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔اس کے علاوہ مقامی حکومتیعہدیدار، انسانی حقوق کے مندوبین، فلاحی ادارےکی مدد کرنے والے اور حکومتی عہدیدار بھی افطار پارٹی میں شریککی۔اس موقع پرفلاحی تنظیم کی طرف سے نہ صرف افطار پارٹی دی گئی بلکہ محفل میں شریک پانچ ہزار یتیم بچوں میں عید کے لیے کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔البلیدہ شہر کے میئر علی شعواطی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی میں قوم کے تمام طبقات نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments