تحریک انصاف نے سند ھ سے بڑی وکٹ گر ادی۔ ایم کیوایم رہنماعبدالرشیدگوڈیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کا ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماعبدالرشیدگوڈیل نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ آج عمران خان سے بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں کریں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی اور عبدالرشیدگوڈیل کے درمیان تمام معاملات طے پاگئےہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل عبدالرشیدگوڈیل کا کہنا تھا کہ اب وہ ایم کیو ایم کا حصہ نہیں رہے اورمستقبل میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments