نوکیا کمپنی نے اپنے مزید 3 نئے ‘سستے’ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایچ ایم ڈی گلوبل، فن لینڈ کی وہ کمپنی جس کے پاس ابھی نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس ہے جس نے گزشتہ سال کے 3 اینڈرائیڈ فونز کے اپ ڈیٹ ورڑن متعارف کرائے ہیں۔
یہ مڈ رینج اور بجٹ اسمارٹ فونز 29 مئی کو روس میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے، جن کی قیمتوں کو کمپنی کے مطابق پہلے سے زیادہ صارفین کے لیے قابل قبول بنایا گیا ہے۔گزشتہ سال کا نوکیا 5 کافی متاثر کن مڈرینج فون تھا اور اس سال اسے نوکیا 5.1 کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جو کہ پہلے سے ذرا بڑی 5.5 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے (18:9 ریشو کے ساتھ) ہے، اسی طرح 2 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک اوکٹا کور پراسیسر، 2 سے 3 جی ریم ، 16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کردیا گیا ہے۔اس میں پہلے سے بہتر 16 میگا پکسل بیک کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل موجود ہے۔ یہ فون جولائی میں دستیاب ہو گا اور اس کے 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 218 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا فون 252 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہو گا۔
Load/Hide Comments