عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلسے کرنا سب کا حق ہے، کراچی میں جو ہوا اس کی پرزور مذمت کرتا ہوں،لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حالات تلخ ہیں ، ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، جب جلسے برداشت نہیں تو الیکشن میں کیا صورتحال ہو گی ،ایسی ہی صورتحال رہی تو الیکشن 2 ماہ کیلئے ملتوی ہو سکتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ تلخ حالات ختم کرنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے،تمام پارٹیوں کو ایک ضابطہ اخلاق بنانا چاہئے، انہوں نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر داخلہ محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا ہو گا،ان کا کہناتھا کہ اگر نوازشریف جلسے کرنا شروع ہوئے ہیں تو اچھی بات ہے ،نازک صورتحال ہے،پاکستان کے پاس قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسانہیں ہے،الیکشن وقت پر کرانے کیلئے تمام پارٹیوں کو مل کر ضابطہ اخلاق بنانا ہوگا۔
Load/Hide Comments