جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 15مستعفی ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کل عمران خان کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذاورتحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔کپتان جنوبی پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کوٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذکاتحریک انصاف میں ضم ہونےکاحتمی اعلان کل ہوگا۔فوادچودھری نے کہا کہ تحریک انصاف اورجنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے مذاکرات کی تفصیلات کل (بدھ) کو جاری کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے گزشتہ ماہ پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنا پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے نام سے اپنی الگ جماعت کی بنیاد رکھی تھی اور الگ صوبے کے حصول کیلئے جدو جہد کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے اعلان کیا گیا ہے اس لیے ارکان اسمبلی نے اس وعدے کی تکمیل کی یقین دہانی پرتحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments