انسان کو جلد بازی سے منع کیا گیا ہے لیکن ہمارے حکمران شاید اس حکم سے ناواقف ہیں اس لیے نیواسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے پر سیاست چمکانے کی خاطر جلدبازی میں افتتاح تو کردیا گیا لیکن اس جلدی میں انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔کہیں سیٹوں کا برا حال دیکھنے میں آیا ہے توکہیں فلائٹ تو آ گئی سامان چھوڑ آئی ، کہیں سامان دیر سے پہنچا اور کہیں ٹیکنالوجی بھی دستیاب نہیں ہے ، جس کی وجہ سے عوام خوار ہو کر رہ گئے ہیں اور شدید مشکلا ت سے دوچار نظر آتے ہیں۔معروف اینکر پرسن اقرار الحسن بھی آج (اتوار کو ) بذریعہ نیو ایئر پورٹ اسلام آباد پہنچے تو انہیں نہ صرف سامان حاصل کرنے میں طویل انتظار کرنا پڑا بلکہ انہوں نے ایئر پورٹ کی حالتِ زار کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نیو ایئرپورٹ کن مسائل سے دوچار ہے،اسکرینز بند پڑی ہیں اور کنوئیر بیلٹ پر جمی ہوئی مٹی بھی بخوبی دیکھی جا سکتی ہے۔ ٹوئٹر پر اقرا رالحسن نے لکھا ” پھر کہتے ہیں عوام خراب ہے،صبح ساڑھے آٹھ بجے انتہائی ایکسائٹمنٹ کے ساتھ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، اسکرین پر وقت 9 بج کر 14منٹ ہو رہے ہیں، 45 منٹ سے بیلٹ پر سامان نہیں آیا، سکرینز پر کچھ نہیں لکھا ، کس فلائٹ کا سامان کہاں ہے اور کنویئر بیلٹ پر ایک ایک انچ مٹی ہے“۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments