ٹیکنالوجی بہت ترقی کر گئی ہے، یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے، لیکن کیا یہ بھی جانتے ہیں کہ اب آپ اپنے جسم کو بھی ٹچ سکرین کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں؟ ارے صاحب، ذرا اس نئی سمارٹ واچ کو تو دیکھئے! آپ اسے پہنئے اور بس سمجھئے کہ آپ کا بازو ٹچ سکرین بن گیا۔ اب اپنے بازو پر نظر آنے والی ورچوئل سکرین پر کسی بھی بٹن کو ٹچ کیجئے اور یہ اسی طرح کام کرے گی جیسے آپ کے موبائل فون یا ٹیبلٹ کی سکرین کام کرتی ہے ۔یہ نئی ایجاد کارنیگی میلن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں لگا پروجیکٹر صارف کے بازو یا ہتھیلی کو ٹچ سکرین میں بدل دیتاہے۔ لیومی واچ (LumiWatch) دنیا کی پہلی سمارٹ واچ ہے جس میں لیزر پروجیکٹر اور سینسر ایرے کا استعمال کیا گیا ہے۔ یوں اس کا ڈسپلے عام سمارٹ واچ سے تقریباً پانچ گنا بڑا ہے۔اس میں کوالکوم 1.2 گیگاہرٹز کواڈکور سی پی یو استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ 5.1 ، 788 ایم بی ریم، 4 جی بی میموری اور 740mAhلیتھیم آئرن بیٹری استعمال کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments