مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے واٹس ایپ اور ایپل کے آئی میسیج کے مدمقابل ٹیکسٹ میسیج سروس ’چیٹ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ فون کے لیے ٹیکسٹ میسیج سروس متعارف کرا رہی ہے۔ گوگل کی ’چیٹ‘ سروس روایتی ایس ایم ایس کی طرح کام کرے گی تاہم واٹس ایپ کی طرح پیغام پڑھے جانے کے بعد بھیجنے والے کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ اسی طرح جواب دینے والا ٹائپنگ کر رہا ہوگا تو یہ بھی پیغام بھیجنے والے کو پتا چل جائے گا۔ گوگل کی ’چیٹ‘سروس میں ہائی ریزولیشن والی تصاویر اور گروپ چیٹ بھی کی جاسکیں گی تاہم اگر پیغام وصول کرنے والا گوگل ’چیٹ‘ سروس ا?پشن استعمال نہیں کر رہا ہوگا تو پیغام سادہ ٹیکسٹ میسیج میں تبدیل ہوجائے گا۔ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا ڈیٹا استعمال ہوگا تاہم ابھی گوگل نے اس ا?پشن کے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ماہرین کے مطابق گوگل کی جانب سے میسیجنگ ایپلی کیشن کے بجائے ’چیٹ‘ فیچر کی لانچنگ معنی خیز اور حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں ا?نا ہے جسے گوگل استعمال کرنے والے صارفین اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments