تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کے بعد 5 جی انٹرنیٹ متعارف کرانے کا اعلان، ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے حکومت تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔زیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمٰن نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پاکستان موبائل کانگریس2018 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2020 تک پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ضمن میں ترقی یافتہ معیشتوں کے برابر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کیلئے تمام شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments