دنیا کے سب سے بڑےاور ترقی یافتہ ملک نےپاکستانیوں کو حیران کن پیش کش کر دی، اب آپ کتنا عرصہ وہاں ویزے کےبغیر قیام کر سکتے ہیں؟

دنیا کے سب سے بڑے اور ترقی یافتہ ملک نے سیاحوں کو حیران کن آفر دیتے ہوئے ایک ماہ کا قیام وہ بھی ویزے کے بغیر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے اپنے سب سے چھوٹے اور جنوبی صوبے میں سیاحت کے لیے آنے والے افراد کو حیران کن پیشکش کر ڈالی ، اب سیاح بغیرویزا چین کے صوبہ حنان میں ایک ماہ تک قیام کر سکیں گے ۔پہلے اس پیشکش کو 21 ممالک کے سیاحوں کیلئے پندرہ دن تک محدود رکھا گیا تھا لیکن اب اس کی مدت کو ایک ماہ تک بڑھادیا گیا ہے اور اہل ممالک کی تعداد بھی 59 کر دی گئی ہے۔جن ممالک کے سیاحوں کو یہ پیشکش کی گئی ان میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.