نواز شریف کے آنے پر ٹی وی بندلیکن جب بھی عمران خان ٹی وی پر آتا ہے تو میں۔۔سعد رفیق کے حلقے کے چوک میں کھڑے ہو کر 75سالہ خاتون نے وزیر ریلوے کو شرمسار کر دیا

خواجہ سعد رفیق کے حلقے کی 75سالہ بوڑھی خاتون پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دیوانی نکلی۔ این اے 125جو کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا حلقہ ہے کی 75سالہ بوڑھی خاتون نے ن لیگ کو آئینہ دکھادیا ہے۔ بوڑھی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ خواجہ سعد رفیق کا حلقہ ہے لیکن انہوں نے اس حلقے میں کوئی کام نہیں کروایا۔ میں نے پچھلی بار بھی عمران خان کو ووٹ دیا تھا اور اس بار بھی عمران خان کو ووٹ دوں گی۔بوڑھی خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عمران خان بہت پسند ہے۔میں عمران خان کے لیے بہت دعائیں کرتی ہوں اور جب نواز شریف یا سعد رفیق ٹی وی پر آئیں تو میں ٹی وی بند کر دیتی ہوں لیکن جب عمران خان کی آواز ٹی وی پر سنتی ہوں تو میں بھاگی بھاگی آتی ہوں۔ان بزرگ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی کے حامی بزرگ خاتون کی ویڈیو کو بہت زیادہ سراہ رہے ہیں۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.