تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے، دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کیلئے سیسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام عمران خان کا کہناتھا کہ ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور 29 اپریل کو مینار پاکستان تلے عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے۔
Load/Hide Comments