ریڑہ بنیادی صحت سہولیات پر باغ انتظامیہ کو دی گئی ایک ہفتہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم

ریڑہ بنیادی صحت سہولیات پر باغ انتظامیہ کو دی گئی ایک ہفتہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم عوامی ایکشن کمیٹی کا حکومت اور باغ انتظامیہ کے خلاف فائنل راونڈ کھلنے کا فیصلہ 25 اپریل کو شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال کا اعلان آج سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان مرکز ریڑہ سے ملحقہ 6 یونین کونسلز کے ہزاروں عوام انجمن تاجران ,شہری, ٹریڈ یونینز،وکلا اور ہر وہ باشعور شخص جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ زمین پر پائی جانے والی تمام نعمتیں ہمارے لیے ہیں اور ان پر ہم سب کا برابر کا حق ہے وہ باہر نکلے عوامی ایکشن کمیٹی گزشتہ تین ماہ سے چوکوں چوراہوں اور انتظامیہ کے تمام دفاتر میں دستک دے چکی باغ انتظامیہ نے تین مرتبہ مہلت مانگی لیکن ہر مرتبہ ہمیں مایوسی ہوئی ہر مرتبہ عوام کے جذبات سے کھیلا گیا ڈی ایچ او باغ نے باغ انتظامیہ کے ہمراہ 4 اپریل کو عوامی ایکشن کمیٹی سے ملاقات کی جس میں ڈی ایچ او باغ نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بس میں کچھ نہیں میں نے ڈی جی ہیلتھ کو لیٹر لکھ دیا ہے وہی کچھ کر سکتے ہیں نئی اسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں میں اگر کوئی لیڈی ڈاکٹر آئی تو وہ آر ایچ سی ریڑہ میں آئے گی لیکن نئی آنے والی لیڈی ڈاکٹر کو ڈی ایچ کیو باغ میں تعینات کر دیاگیا ہے جو کہ ہماری عوام کے ساتھ زیادتی ہے باغ انتظامیہ اور ڈی ایچ او باغ جان بوجھ کر حالات خراب کروانا چاہتے ہیں ہم بذریعہ پریس وزیراعظم آزاد کشمیر وزیر صحت اور باغ انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر 24 اپریل تک اگر لیڈی ڈاکٹر حاضر نہ ہوئی تو خراب حالات کی زمہ دار حکومت اور باغ انتظامیہ ڈی ایچ او باغ پر ہو گی ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی ریڑہ نے 25 اپریل کے ہونے والے شٹر ڈاون کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ اگر 24 اپریل تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 25 اپریل کو کسی سرکاری و غیر سرکاری گاڑی نہیں چلنے دیں گے بازار بند ہوگا.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.