سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں میں نے نہ تو پہلے ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ آئندہ دوں گا۔میاں نواز شریف کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ان سے ٹکٹ کس نے مانگا ہے کہ ہر دوسرے دن مجھے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے بارے میں کوئی نہ کوئی بیان داغ دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیانات سے ایسا لگتاہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئندہ الیکشن میں مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔ چوہدری نثار نے کہا میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں میں نے نہ تو پہلے ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ آئندہ دوں گا،ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی ٹکٹ کا طلبگار ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میری طاقت اللہ تعالی پر ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے، جو1985سے میرے ساتھ رہا ہے اور میں امید کرتاہوں کہ انشااللہ آئندہ بھی رہے گا اور اللہ تعالی ایسا وقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments