ایپل کمپنی نے آئی فون 8 اور 8 پلس کا خصوصی ایڈیشن صارفین کیلئے سرخ رنگ میں متعارف کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے ورژن کو متعارف کروانے کا مقصد افریقا میں ایچ آئی وی ریڈ پروگرام کے تحت ایڈز سے مقابلے کے لیے فنڈز وصول کرنا ہے۔ اس سے قبل بھی گزشتہ برس آئی فون 7 اور 7 پلس کو سرخ رنگ میں پیش کیا گیا تھا جبکہ اس مرتبہ آئی فون 8 اور 8 پلس کو سرخ رنگ میں متعارف کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی فون کے خصوصی ایڈیشن میں صرف رنگ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فیچرز آئی فون 8 اور 8 پلس والے ہی موجود ہیں۔ آئی فون کا خصوصی ایڈیشن کل سے آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے جب کہ جمعہ 13 اپریل سے یہ آئی فون اسٹور پر دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments