ایچ پی کمپنی نے دنیا کا سب سے زیادہ پاورفل کنورٹیبل پی سی دنیا کا سب سے زیادہ پاورفل حیرت انگیز خصوصیات کاحامل زیڈ بک اسٹوڈیو جی 5 ٹو ان ون کنورٹیبل لیپ ٹاپ متعارف کروادیا

ایچ پی کمپنی نے زیڈ بک اسٹوڈیو جی 5 کنورٹیبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا،لیپ ٹاپ میں 360 ڈگری کا ہنج دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے زیادہ پاور فل انٹیل زینون پروسیسر اور این ویڈیا گرافکس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایچ پی کمپنی کی جانب سے زیڈ بک اسٹوڈیو جی 5 ٹو ان ون کنورٹیبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 360 ڈگری کا ہنج دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے زیادہ پاور فل انٹیل زینون پروسیسر اوراین ویڈیا گرافکس کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا سب سے زیادہ پاورفل کنورٹیبل پی سی ہے۔ لیپ ٹاپ میں ڈریم کلر ٹیکنالوجی کے ساتھ 15.6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ ایپل میک بک پرو سے 20 فیصد جبکہ ڈیل ایکس پی ایس الٹرا شارپ سے 50 فیصد زیادہ برائٹ ڈسپلے کا حامل ہے۔ 6 ٹی بی اسٹوریج کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈیوائس کا بیٹری ٹائم 16 گھنٹے سے زائد ہے اور اسے صرف ا?دھے گھنٹے میں 50 فیصد سے زائد چارج کیا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کی فروخت ا?ئندہ ماہ سے شروع ہو گی اور اس کی ابتدائی قیمت 1499 ڈالر ہوگی۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.