مصر کی فٹبال ٹیم 28سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچی ہے اور مصری باشندہ محمد بن نوفل اس میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے میچ دیکھنے سائیکل پر روس روانہ ہو گیا ہے۔ 24 سالہ محمد بن نوفل نے قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں اپنی والدہ کو خدا حافظ کہتے ہوئے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا ہے جس کے دوران وہ 3 براعظموں کے نصف درجن سے زائد ممالک سے گزرتے ہوئے روس پہنچے گا ۔اس طویل سفر کے دوران 65 دن تک سائیکل چلا تے ہوئے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ماسکو پہنچ جائے گا ۔محمد نوفل اپنے اس سفر کے دوران رات کو یوتھ ہاسٹلوں میں بھی قیام کریںگے۔ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے وہ اردن سے بلغاریہ تک فضائی سفر کریں گے تاکہ شام وعراق کے اوپر سے گزرسکیں۔اجنبیوں کی بات سمجھنے کےلئے انہوں نے اشاروں کی زبان سیکھی ہے اور کچھ ایسی ایپس ڈاون لوڈ کی ہیں جو مختلف زبانوں کے تراجم میں ان کی مدد کریں گی۔ محمد نوفل نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر میں دنیا کے مختلف لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں ورنہ ورلڈ کپ دیکھنے کےلئے فضائی سفر آسان اور موزوں تھا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments