اب آپ کو فیس بک استعمال کرنے کے پیسے دینے پڑیں گے اگر آپ۔۔۔ وہ خبر آگئی جسے جان کر آپ کو ذرا بھی خوشی نہ ہوگی

صارفین فیس بک کی طرف سے اپنا نجی ڈیٹا محفوظ کیے جانے کے انکشافات پر ہی عدم تحفظ کا شکارہو کر پریشان تھے اور اب کمپنی کی طرف سے اپنی سروسز کے عوض صارفین سے پیسے وصول کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیس بک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شیریل سینڈبرگ نے گزشتہ روز این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”جو لوگ چاہتے ہیں کہ فیس بک ان کا ڈیٹا محفوظ نہ کرے اور انہیں اشتہارات نہ دکھائے انہیں فیس بک استعمال کرنے کے عوض پیسے ادا کرنے ہوں گے کیونکہ ہماری سروسز صارفین کے ڈیٹا پر ہی انحصار کرتی ہیں جس کے ذریعے ہم انہیں اشتہارات دکھاتے اور اس سے آمدن حاصل کرتے ہیں۔“گزشتہ دنوں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کی کمپنی صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے۔ اس انٹرویو میں شیریل سینڈبرگ نے بھی یہ اعتراف کیا اور کہا کہ ”فیس بک اپنے صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ ضرور رکھتا ہے لیکن اسے آگے فروخت نہیں کرتا۔ ہم یہ ڈیٹا صرف اس لیے محفوظ کرتے ہیں تاکہ صارفین کے رجحانات کا اندازہ لگا سکیں اور اسی نوعیت سے انہیں اشتہارات دکھا سکیں۔اگر ہم یہ کام چھوڑ دیں تو پھر صارفین کو ہماری سروسز کے عوض پیسے ادا کرنے ہوں گے اور ہم جلد فیس بک کی ’پیڈ سروس‘(Paid Service) شروع کرنے جا رہے ہیں۔“

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.