تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے ۔اے ٹی سی میں صحافی کے سوال”خان صاحب !اس کیس سے کب بری ہونگے“کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کب اس کیس سے بری ہوں گا۔ان کا کہناتھا کہ میں خطرناک ملزم ہوں اورخطرناک ملزم عدالت میں پیش ہو گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بڑے فیصلے کرنے کیلئے انسان کو رسک لیناپڑتا ہے ، سیاسی جدوجہد کرنے والے پر دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی،ان کا کہناتھا کہ انسان کی ساکھ کو دیکھنا ہوتواس کے فیصلوں کو دیکھنا چاہئے،چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ احتساب عدالت میں سماعت لائیو ٹیلی کاسٹ ضرور ہونی چاہئے ۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک دوسرے پر سیاسی بیانات داغتے رہتے ہیں، بعض سیاسی اور مذہبی جماعتیں عمران خان پر الزام تراشی کرتی ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہودیوں کے ایجنٹ ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments