وسم گرما میں متعدد پھل بازاروں میں ملتے ہیں، جن میں سے بیشتر ہی لوگوں کو پسند بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک پھل آلو بخارہ ہے۔ جو نہ صرف ذائقے دار اور صحت بخش ہے بلکہ اسے خشک کرکے بھی چٹنی یا مختلف شکلوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ پھل بادام اور آڑو کی نسل کے پھلوں میں شامل ہے جس کی متعدد اقسام اور حجم بازار میں ملتے ہیں۔جبکہ ذائقہ میٹھا یا کھٹا ہوتا ہے جبکہ اس کا رس بھی مزیدار ہوتا ہے۔ خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں یہ پھل پوٹاشیم، سیلینیئم اور دیگر منرلز کے ساتھ وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔یہاں آپ اس پھل کے فوائد جان سکیں گے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر کرےآلو بخارہ غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ غذائی فائبر کی 2 اقسام جلاب کی طرح کام کرکے قبض کو دور کرتی ہے جبکہ کچرے کے موثر اخراج میں مدد دیتا ہے۔ قبض کے شکار افراد کو خشک آلو بخارے بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ بینائی کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل آنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، کیونکہ یہ اجزاءآنکھوں کی صحت کو مستحکم رکھنے کے لیے فائدہ مند جبکہ عمر بڑھنے سے پٹھوں کی کمزوری اور موتیا وغیرہ سے بچا سکتے ہیں۔ آلو بخارہ کیروٹین، لیوٹین اور دیگر سے بھرپور پھل ہے جو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ دل کا دوست خشک آلو بخاروں کو کھانا شریانوں میں خون کے بہاﺅ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے نتیجے میں دل کو مختلف امراض جیسے کارڈیک اریسٹ، فالج اور دیگر سے تحفظ مل سکتا ہے۔ جسمانی دفاعی نظام بہتر کرے وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، یہ وٹامن جسم کی انفیکشن اور ورم کے خلاف جسم کی مزاحمت کو زیادہ بڑھاتا ہے۔قبض سے نجات دلانے والی 10 غذائیں دوران خون بہتر کرے آلو بخاروں میں وٹامن کے اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کی آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتے ہیں، اسی طرح اس پھل میں مناسب مقدار میں آئرن اور کاپر بھی موجود ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کے بننے میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ خون بھی صاف ہوتا ہے اور دوران خون بہتر ہوتا ہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور آلو بخارے میں کئی اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس کافی مقدار میں موجود ہیں جو کہ جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات سے بچاتے ہیں، اس میں موجود فینولز نیورونز کو تکسیدی تناﺅ سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ جلد کے لیے فائدہ مند وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو جگمگانے، نوجوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔وٹامن سی جلد پر جھریاں اور فائن لائنز کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ ہڈیاں مضبوط بنائے آلو بخارے ہڈیوں کو 20 فیصد زیادہ مضبوط بناتا ہے، جبکہ خشک آلو بخارے بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور یہ ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments