شوق کا کوئی مول نہیں،لاہور کے نوجوان نے اپنی شادی کے لیے انوکھا لباس تیار کروا لیا۔شادی کے لباس میں 32 تولے سونے کی ٹائی اور جوتے شامل ۔نجی ٹی وی کے مطابق بزنس مین سلمان شاہد نامی شخص نے اپنی شادی کے لیے انوکھا لباس بنوا لیا۔سلمان نامی شخص کے لباس میں 32 تولے سونے کی ٹائیاور جوتے شامل ہیں جب کہ نوجوان کے لباس کے حفاظت کے لیے باقاعدہ سکیورٹی بھی تعینات کی گئی ہے۔دلہے کا ایسا لباس دیکھ کر شادی میں آئے لوگ بھی حیران رہ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شادی کے موقع پر نمود ونمائش کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس پر ایف بھی آر کی جانب سے بھی ایکشن لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments