انجمن تاجران باغبان پینل کے زیر اہتمام باغ شہر میں موٹر سائیکل و گاڑیوں کی ریلی ،باغ شہر کی سڑکوں پر سینکڑوں موٹر سائیکلز گاڑیاں امڈ آئی ، باغبان پینل کے حق میں سینکڑوں تاجروں نے شہر بھر کا چکر لگایا شہر جیئے حافظ کے نعروں سے گونج اٹھا تاجر وں نے ریلی پر پھول کی پتیاں نچھا ور کر کے محبت کا اظہار کیا صدارتی امیدوار انجمن تاجران حافظ طارق محمود نے کہا کہ اللہ پاک ہمیں نظر بد سے بچائے شہر ک تاجروں نے جو محبت دی اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتا ۔ باغ کے تاجر وں نے باغبان پینل کے حق میں فیصلہ دے دیا 8اپریل کو رسمی کاروائی ہوگی ۔ باغبان پینل کے مخالفین میں اتنا دم نہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ کر سکیں ۔ سیاسی جماعتوں کی بیساکھیوں کے سہارے انجمن تاجران کے الیکشن لڑنے والوں کے مقدو شکت لکھی جا چکی ہے ۔ باغبان پینل کی کامیابی کا فیصلہ عرش پر ہو چکا ہے فرش پر آٹھ اپریل کو ہا گا ۔ ریلی کے شرکا مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے نئی تاریخ رقم کی تاجر وں کی اس محبت کو کبھی بھی نہیں بھول سکتا ۔ ایک ایک دوکان پر جا کر 9اپریل کو تاجر وں کا شکر یہ ادا کروں گا ۔ اں خیالات کا اظہار حافظ طارق محمود نے تاجران کی کے زیراہتمام عظیمالشان ریلی سے خطاب کے دوران کیا ریلی سے سابق صدر خان سلیم خان،راجہ سیدھیراکبر،زوالقار علی شاہ، راجہ محمد اعجاز ،خواجہ منصور،ناصر اسلم،وقار عزیز بٹ ی سید عباس شاہ سمیت دیگر نے خطاب کیاانجمن تاجران باغبان پینل کے صدارتی امید وار حافظ طارق محمود نے کہاکہ کہ باغ کے تاجروں پر اعتماد ہے وہ ووٹ ہمیں دیں گے حلف لینے اور دینے کا سلسلہ جمہوری طریقہ نہیں ۔بھاری اکثریب سے الیکشن جیتیں گے ۔سیاست کو دکان میں گھسنے نہیں دیں گے ۔ تاجر برادری باغبان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اوچھل کود آٹھ اپریل کو ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی ۔ بوٹی مافیا کو الیکشن میں ناکوں چنے چوبائیں گے۔ باغ کا تاجر اتنا کمزور نہیں کہ اسے کوئی ڈرا دھمکا کر ووٹ لے گا باغ کی تاجر برادری نے باغبان کے ساتھ وفا نبھانے کی ٹھان لی ہے ۔ باغ شہر ہم سب کا ہے اسکی ترقی کے لیے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا ۔ سیاست کی پیاس ٹھنڈی کر نے والے اخلاقیات کی حدیں عبور کر رہے ہیں ۔ سیاست کی بنیاد پر نفرتیں عام کر نے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ میرے مخالفین کے غوبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ خود کو تاجروں کا وفادار کہلانے والوں کے ماضی کو دیکھیں تو دنیا شرمائے گی ۔ تاجروں کے حقوق کا وفا دار ظاہر کر نے والے چند عناصر کا ماضی داغدار ہے تاجروں کی باغبان کے ساتھ حمایت کا خیر مقدم کرتا ہوں با غ کے تاجروں کا حقیقی وارث ہوں کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے ۔میرے مخالفین الیکشن میں اپنا آئینہ دیکھ کر بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ اور انہیں شکست شیشے میں نظر آتی ہے شکست خردہ عناصر آخری ہچکیاں لیتے ہوئے زخم چاٹ چاٹ کر چیخ و پکار کر رہے ہیں ۔گرتی ہوئی دیواروں کے پاس تاجر کسی صورت نہیں جائیں گے ووٹ کی پرچی کے ذریعے تاجر گندے لوگوں کو محاسبہ کریں تاجروں کے حقوق اور مینڈیٹ کی حفاظت کے لیے جان دینی پڑی تو پروا ہ نہیں اوچھل کوڈد کو تاجر آٹھ اپریل کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے ۔باغ شہر میں انجمن تاجران نے مثالی کر دار ادا کیا تاجروں سے بتہ لینے والوں کی باغبان پینل کی مقبولیت سے چیخیں نکل رہی ہیں ۔ الزام تراشی کر نیوالوں کے پاس تاجرں کی خدمت کا کوئی منشور نہیں چور دروازے سے تاجروں پر شب و خون مارنے کا مشورہ کرنے والے آسمان پر تھوکنے سے باز رہیں حقیقت کوئی نہیں جوٹلا سکتا ۔ تاجروں نے آٹھ اپریل کو باغبان کے حق میں ریفرنڈم کر نا ہے ۔ حافظ طارق محمود نے کہا کہ میں تاجر وں کے اہتماد کا خیر مقدم کر تا ہوں آٹھ اپریل تک تاجر میرے ساتھ کھڑے رہیں ۔ انشا ء اللہ آٹھ اپریل کے بعد میں تاجروں کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا رہوگا ۔ حافظ طارق نے کہا کہ باغبان پینل تمام برادریوں ، سیاسی جماعتوں ،مکاتبہ فکر کے تاجروں کا گلدستہ ہے ۔جو تمام تاجروں کی بلا تخصیص خدمت کرے گا ۔ تاجر اپنی برادری اپنی صفوں میں اتحاد ، اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کریں انشا ء اللہ فتح انتخابی نشان پھول کی ہو گی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments