گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز کو بہترین اینڈرائیڈ ڈیوائس قرار دیا جاتا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ کمپنی پاکستان اور بھارت جیسے ممالک کے لیے اس کے سستے ورژن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل رواں سال جولائی یا اگست میں ایک سستا پکسل فون متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔رپورٹ میں گوگل کے بھارت میں موجود 4 عہدیداران کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ نیا سستا پکسل فون مڈرینج فیچرز کے ساتھ ہوگا جو کہ ترقی پذیر ممالک جیسے بھارت یا پاکستان وغیرہ کے لیے تیار کیا جائے گا۔ آئی فون اور گلیکسی نوٹ کے مقابلے پر گوگل پکسل 2 اسی طرح ان عہدیداران کا کنا تھا کہ نیا فلیگ شپ پکسل فون ممکنہ طور پر پکسل تھری دیوالی کے موقع پر سامنے آسکتا ہے۔ گزشتہ سال بھی گوگل نے پکسل ٹو کو دیوالی کے موقع پر 19 اکتوبر کو پیش کیا تھا اور اب بار یہ تہوار 7 نومبر کو ہے۔ گوگل گزشتہ سال 39 لاکھ پکسل فون فروخت کرنے میں ہی کامیاب ہوسکا تھا حالانکہ ایپل یا سام سنگ وغیرہ ہفتہ بھر میں اتنی ڈیوائسز فروخت کردیتے ہیں۔ تاہم کمپنی کو توقع ہے کہ سستا پکسل فون ترقی پذیر ممالک میں متعارف کرانا اس کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی فروخت بڑھانے میں مدد دے گا۔ سستے پکسل فون تیار کرنے کا ایک مقصد گوگل کا اینڈرائیڈ اور انٹرنیٹ کو ابھرتی مارکیٹس میں لانے کے ہدف کا حصہ ہے۔ 5 ہزار روپے سے بھی سستا فون خریدنا پسند کریں گے؟ گوگل پہلے ہی اوریو گو ایڈیشن کے ذریعے سستے اینڈرائیڈ فونز کی تیاری میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے، جس کے لیے سافٹ وئیر دیا جارہا ہے جبکہ اب ہارڈوئیر کو بھی شامل کردیا جائے گا۔ اس سستے فون کے حوالے سے تفصیلات اگلے ماہ گوگل کی آئی او ڈویلپر کانفرنس میں سامنے آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments