سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دیا جائے گا۔ اس تناظر میں فیس بک کی انتطامیہ کئی تبدیلیاں کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق فیس بک نے اعلان کیا کہ صارفین کے ڈیٹا کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔فیس بک کے صارفین کے ڈیٹا اسکینڈل کے نتیجے میں اس کمپنی پر دباؤ ہے کہ وہ فیس بک پر شائع ہونے والے مواد کے علاوہ اس کے صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور کوائف کا تحفظ یقینی بنائے۔فیس بک کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جو صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ پالیسیوں کو سخت بنایا جائے گا اور صارفین کو اپنے ڈیٹا کی سمجھ بوجھ اور سیٹنگ کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ان نئی تبدیلیوں کے نتیجے میں پرائیوسی شارٹ کٹ مینیو میں ایسے نئے فیچرز متعارف کرائی جائیں گی، جن کی مدد سے صارفین آسانی کے ساتھ اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گے اور اپنے اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔ یوں صارفین دیکھ سکیں گے کہ انہوں نے کیا شیئر کیا ہے اور کیا ڈیلیٹ۔اس مینیو میں صارفین یہ بھی چیک کر سکیں گے کہ انہوں نے کیا پوسٹ کیا ہے اور کون سی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ پرکھنا بھی آسان بنا دیا جائے گا کہ فیس بک صارفین نے کن افراد کو دوست بنانے کی دعوت ارسال کی ہے یا کس بارے میں سرچ کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments