ایک مرغا سر کٹنے کے باوجود ایک ہفتہ بعد بھی زندہ ہے، واضح رہے کہ یہ مرغا تھائی لینڈ میں ہے اور اسے لوگ دیکھ کر حیران ہیں۔ ایک رحم دل عورت معجزانہ طور پر بغیر سر کے زندہ بچ جانے والے اس مرغے کو پالنے کی غرض سے گھر لے آئی جہاں اس سر کٹے مرغے کی خوب دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ یہ مرغا بغیر سر کےہے اور اس کی گردن کے اوپر والے حصے پر خون جما ہوا ہے، ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ مرغے کو یہ حادثہ کیسے پیش آیا لیکن لگتا ایسا ہے کہ کسی جانور کے حملے کے نتیجے میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا، اس رحم دل خاتون نے بایا کہ وہ گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بایوٹکس دے رہی ہے اس وجہ سے مرغا ایک ہفتے بعد بھی زندہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments