با غ سدھن گلی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی ۔ قائد اعظم برج پدر کھنڈرات میں بدلنے لگا پانچ بڑے شگافوں سے باعث قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگی ۔ پدر اور چھتر با اثر افراد سے سڑک پر پتھر ڈال کر تنگ کر دیا ۔ ٹرانسپوٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آئے روز مرکزی شاہراہ پر لوگ اپنی مدد آپ بریکر لگا نے لگے ۔ خلاف قوائد بڑے بڑے بریکرز نے ٹرانسپورٹروں کا جینا محال کر دیا ۔ محکمہ شاہرات کی عدم توجہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق باغ سدھن گلی مظفرآباد مرکزی شاہراہ جو حال میں مکمل ہوئی زمینوں کے لیے جا کٹائی اور پتھر گرنے سے مین سڑک گڑے پڑنے شروع ہو گئے جبکہ پدر گلشیر کے مقام پر قائد اعظم برج پر بڑے شگا ف پڑے ہیں جس سے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں جبکہ پدر چھتر کے مقامات پر غیر قانونی محکمہ شاہرات کے بر یکروں سے ہٹ کر من پسند بر یکر لگائے گئے جس سے گاڑیون و موٹر سائیکلو ں کا گزرنا انتہائی دشوار گزار ہے جبکہ بریکروں کے ساتھ ہی با اثر افراد نے مرکزی شاہراہ پر مستقل پتھر رکھ کر تنگ کر دیا جہان سے دو گاڑیاں کا گزرنا مشکل ہو چکا ہے چند افراد خود کو ڈان ظاہر کرنے کے لیے مرکزی شاہراہ کو تنگ کر کے لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہے ہیں محکمہ شاہرات باغ کی غفلت لاپر واہی سے نہ تو قائد اعظم برج کے شگاف پر کیے نہ ہی من پسند بریکر قائم کرنے والون کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی عوام علاقہ بیرپانی سدھن گلی نے محکمہ کی غفلت پر شدید احتجاج کی کال دی ااور مطالبہ کیا کہ سڑک پر ہونے والی اس نا انصافی کا نوٹس لیا جائے نہیں تو عوام علاقہ ٹرانسپورٹرز احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments