صدارتی امید وار باغبان پینل حافظ طارق محمود نے کہا کہ باغ کے تاجرون نے باغبان کی کامیابی کی نوید سناد ی 8اپریل کو رسمی کاروائی ہو گی ۔ فرسودہ عناصر ذاتی ناراضگیوں پر آسمان پر تھوک رہے اصل صورتحال انہیں بھی معلوم ہے کہ تاجرباغبان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ الیکشن میں مردہ کھوڑے دوڑانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مردہ گھوڑوں میں اتنا دم نہیں کہ وہ مرد مجاہد کا مقابلہ کر سکیں ۔ تمام نا تجربہ کار شکاریوں کو جلد لگام دے دیں ۔چہرے بدل کر تاجرون کے پاس ووٹ کی خاطر جانے والے ہماری مہم کے باعث بوکھلاہت کا شکار ہیں ۔ تاجرون کے نام تجوریان بھرنے والے میدان سیاست میں ہمیشہ کے لیے ہتھیار ڈال دیں نہیں تو عبرت ناک شکست ان کا مقدر بنے گی ۔ باغبان پینل سے تعلق رکھنے والے ووٹر زاپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق بر قرار رکھیں ۔ پر امن رہیں انشا ء اللہ پندرہ سے ووٹ سے زائد کی لیڈ ہم لیں گے ۔ ہم پوری الیکشن مہم میں کسی کی ذات کو زیر بحث نہیں لاتے بر حال تاجرون نے جو طریقہ اپنایا وہ انصاف پر مبنی ہے انشا ء اللہ انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑوں گا مخالفین کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار باغبان پینل کے صدارتی امید وار حافظ فارق محمود نے مین شہر مین رابطہ مہم کے دوران تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل انجمن تاجران خواجہ منصور احمد بانڈے ، سیکرٹری مالیات خواجہ ناصر اسلم ، سیکرٹری اطلاعات وقارعزیز بٹ ایڈیشنل سیکرٹر افضل کشمیری اور دیگر بھی موجود تھے حافظ طارق محمود نے کہا کہ باغ کے جملہ وارڈ ز میں باگ کے تاجرون نے الیکشن مہم کے دوران جو عزت بخشی ہم اسے کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے تاجرون نے ماضی مین بھی ہم پر اعتماد کیا اب بھی کاموں اور کردار کی بنیاد پر ہمارے پینل کو ووٹ ملیں گے ۔ اور پہلے سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہون نے کہا کہ میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے امیدوار چہرے پر سن بلاک لگا کر تاجروں کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ ان کا چہرہ دھوپ کی وجہ سے خراب نہ ہو بھلا یہ یورپ یا امریکہ نہیں ہم ترقی پزیر ملک کے شہری ہیں یہاں پر لوگوں کی خدمت کے لیے کہلاڑی ، ترول ، بیلچا مارنا بھی پڑتا ہے آڑھائی من کی بوری بھی اٹھانی پڑتی ہے یہ نام نہاد تاجر ایک بجے اٹھ کر الیکشن مہم چلانے کے لیے بازار آنیو الے خال تاجرون کی نمائندگی کریں گے تاجر وں کی نمائندگی وہی شخص کر سکتا ہے جو ظلم کو ظلم اور نیک کو نیک کہے قول و فعل کا پابندہو موسمی چڑیا کی طرح درخت تبدیل کرنے والے تاجر وں کے الیکشن میں بری طرح رسواء ہوں گے نام نہاد چاپلوس جعلی اندازون فرضی خیالات کے پہاڑ بنالیں پھر بھی باغ کے تاجر وں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ وہ باغبان پینل کا ساتھ دیں گے ۔جلد وارڈز کے اندر اجتماعی میٹنگ کا نعقاد کر نے جا رہے ہیں جہاں سب کو دودھ اور پانی معلوم ہو جائے گا میں ایک بار پھر تاجروں سے اپیل کرتا ہوں وہ پر امن رہین اور پر سکون انداز میں آکر ووٹ دیں اگر کسی نے چھڑخانی کی تو وہ خود ذمہ داور ہو گا ہم اتنے کمزور نہیں کوئی للکار سکے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments