عوامی ایکشن کمیٹی ریڑہ کی صحت کی سہولیات کے مطالبات کی عدم دستیابی پر علامتی احتجاج 3 اپریل کو مکمل شٹر ڈاون پہیہ جام ہڑتال کا اعلان آر ایچ سی کی جملہ سہولیات 24 گھنٹے ایمرجنسی،لیڈی ڈاکٹر،ادویات کا کوٹہ بڑھائے جانے ایکسرے مشین غیر فعال ہے ڈینٹل ڈاکٹر موجود نہیں آر ایچ سی میں بی ایچ یو تک کی سہولیات نہیں تاجروں ٹریڈ یونینز ٹرانسپوٹرز طلباء یونینز نے حمایت کا اعلان کر دیا عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں حقوق بازیاب کروا کر دم لیں گے مساہل کے حل کے لیے باغ انتظامیہ کو دی گئی تمام درخواستیں ردی کی نذر کر دی باغ میں کالے قانون کا نفاذ ہے کسی کو عوامی حقوق کی پروا نہیں ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کامریڈ اسرار،مفتی ناصر،محمد تیمور خان،نادر مغل،غلام اکبر ماگرے،عبدلباسط،عرفان رزاق،عادل اشرفہ،خلیل احمد،سردار افضل،امجد کاشر،امتیاز خان و دیگر نے۔کہا کہ آج سے عوامی رابطہ مہم شروع کر۔دی ہے تاریخ ساز احتجاج حکمرانوں کی چولیں ہلا دے گا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مساہل کے حل کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments