انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس نئے معمے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ نیچے آپ تصویر میں ایک گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ بس آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ گھوڑا کیمرے کی طرف آرہا ہے یا اس سے دور جارہا ہے؟ ویسے یہ جان لیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔کیا آپ اس معمے کو حل کرنےمیں کامیاب ہوئے ؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔ تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس تصویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ کیا انٹرنیٹ کے اس پراسرار معمے کو حل کرسکتے ہیں؟ ویسے تو سائے سے بھی مدد مل سکتی تھی مگر فوٹوگرافر نے کمال ہوشیاری سے کچھ اس طرح تصویر لی کہ سائے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ گھوڑا کس طرف جارہا ہے۔کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟ تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments