نوازشریف کے داماد نے دوسری شادی رچا لی

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی، معروف صحافی مبشر لقمان کا دعویٰ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی پے ۔اسی لئے اسحاق ڈار کو اب لفٹ نہیں کروائی جا رہی اور وہ پاکستان واپس بھی نہیں آ رہے۔مبشر لقمان نے مزید کہا کہ اگر ن لیگی رہنما ماروی میمن کی طرف سے کوئی پریس کانفرس کی جاتی ہے تو وہ پریس کانفرنس پورے شریف خاندان کو لے ڈوبے گی۔کیونکہ اس میں اسحاق ڈار سے متعلق بھی کئی خبریں کھلیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے مسلم لیگ(ن) چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا غلطی کسی اور کی اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.