فیض آباد دھرنا کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت، خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتاری کرنے کا حکم دیا ہے۔خادم حسین رضوی سمیت دیگر کے خلاف مزید 14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیےگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فیض آباد دھرنے کے منتظمین پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 26مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں آج تھانہ آئی نائن میں خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف درج 5مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیںجبکہ باقی 9مقدمات میں دیگر عدالتوں نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ ان مقدمات میں خادم رضوی سمیت دیگر پر انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دفعات لگائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments