برطانیہ کے 8 بھائی حج کی ادائیگی کے لیے لندن سے مکہ تک کا سفر سائیکل پرطے کریں گے جبکہ سفر کے اخراجات سے بچنے والی رقم سے وہ شام کےمصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کریں گے ۔سفر کے حوالے سے وہ پرامید ہیں کہ یہ شامی متاثرین کی
مدد کے لیے سازگار ثابت ہوگا جبکہ دنیا کو اسلام سے متعلق مثبت پیغام پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔ اسلام سچا اور محبت کرنے والا مذہب ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قافلہ آٹھ مختلف ممالک کے راستوں سے ہوتا ہوا 3500کلو میٹر کا سفر طےکرکے 6 ہفتوں میں مکہ مکرمہ پہنچے گا ۔سفر کے دوران برطانیہ کے سائیکلسٹ براستہ فرانس ، جرمنی، سوئزلینڈ ، اٹلی ، یونان اور مصر سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچیںگے اور حج ادا کریں گے۔
Load/Hide Comments