جب بھی آپ دنیا کی سب سے پرانی یونیورسٹی کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں ہارورڈ، کیمبرج اورآکسفورڈ کا خیال آتا ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی دنیا کی سب پرانی یونیورسٹی نہیں ہے. دنیا کی سب سے پرانی یونیورسٹی جواب بھی لوگوں کو تعلیم فراہم کررہی ہے جامعۃ القرویین (Al-Quaraouiyine) ہے جو کہ افریقی ملک مراکش کے شہرفیض میں واقع ہے.اس یونیورسٹی کی بنیاد ایک مسلم خاتون نے 1300ء سال پہلے رکھی تھی، یہاں طالب علموں کو وقت کی بہترین تعلیم فراہم کی جاتی تھی اوران طالب علموں میں مسلمان، یہودی اورعیسائی سب شامل تھے. کا ایک اوراعزاز یہ بھی ہے کہ دنیا میں سب سے پہلی ڈگری دینے والا تعلیمی ادارہ بھی جامعۃ القرویین ہے. اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکواورگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے.یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے والی خاتون کا نام فاطمہ الفہری تھا اور859ء میں اس کے ساتھ ایک مدرسہ بھی منسلک تھا جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ مسلم دنیا کا بہت ہی معروف روحانی اورتعلیمی ادارہ بن گیا. مراکش کی حکومت نے 1963ء میں اسے ریاستی یونیورسٹی سسٹم میں شامل کرلیا.جامعۃ القرویین کے زیادہ ترطالب علموں کی عمر13 سال سے لے کر30 سال تک ہے اوریہاں الہیات، علم اصول قوانین، فلسفہ، ریاضی، علم نجوم اور علم فلکیات کی تعلیم دی جاتی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ مختلف زبانیں بھی سکھائی جاتی ہیں.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments