مڈل سکول کوٹیڑہ مست خان میں سالانہ رزلٹ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے گئے ۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سردار جمیل نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سردار راشد آزاد ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر تھے ۔ عوام کی بڑی تعداد اور مختلف سکولوں کے پر نسپل، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شمولیت کی ۔عوام علاقہ نے تقریب کو بہت پسند کیا اور پذیرائی بخشی تقریب کی دلچسپ بات یہ تھی کہ ادارہ کے صدر معلم راجہ عبدالوب خان نے عوام علاقہ کو کہا کہ وہ ادارہ ہذ ا میں بچوں کو داخل کر وائیں اور ساتھ سٹام بھی لیکر آئیں کہ ان کے ادارہ میں جو بچہ داخل ہو گا وہ ضائع نہیں ہو گا۔ ا س کی ذمہ داری وہ سٹام پیپر پر لکھ کر دیں گے کیونکہ ادارہ میں اس وقت بہترین اساتذہ کی ٹیم موجود ہے جو آپ کے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کر سکتے ہیں ۔ان کی اس بات کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر اور ایجو کیشن آفیسر نے بہت سراہا صدارتی خطبہ میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سردار جمیل نے کہا کہ اب تبدیلی آرہی ہے اور ادارہ کی تقریب کسی بھی ہائی سکول پرائیویٹ سیکٹر اور کالج کی تقریب سے کم نہیں ۔ آخر میں سردار راشد آزاد ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر نے اپنی تقریر میں ادارہ کے صدر معلم اور جملہ سٹاف کو ایک اچھا پر وگرام پیش کرنے پر مبارکباد دی کہ ادارہ کے بچوں نے بہتر ین تقاریر ، پر اعتماد ٹیبلو ، خوبصورت خاکے ، سر یلی آواز میں نعت اور ترانے پیش کر کے سارے شرکاء کو بہت لطف اندوز کیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments