انجمن تاجران غیر سیاسی تنظیم ہے میری پارٹی مسلک ، اور برادری تاجر ہے

انجمن تاجران غیر سیاسی تنظیم ہے میری پارٹی مسلک ، اور برادری تاجر ہے ۔ہمیں شہر کا امن اور سکون عزیز ہے تاجروں کے حقوق کا بھر پور تحفظ اور حلف کی پاسداری کی میرے مد مقابل سیاسی جماعتوں کے نام پر پینل بنا کر تاجروں کا الیکشن لڑ رہے ہیں اللہ کی مدد اور تاجروں کی حمایت سے انہیں عبرت ناک شکست سے دو چار کروں گا ان خیالا ت کا اظہار صدارتی امید وار باغبا ں پینل حافظ طارق محمود نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ باغباں و پاسباں پینل کے انتخابی اتحاد کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا کسی کا آلہ کا رنہیں بنا میری پوری تنظیم نے تین سال حلف کی مکمل پاسداری کی جو کرپٹ مافیا کو ہضم نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ کارڈوں، فارموں اور جرگوں کے نام پر کڑوڑوں روپے کی کرپشن کر نے والا کرپٹ اور بد یانت ٹولا ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہا ہے جو لوگ چاپلوس ،سکیم خور اور اپنی سیاسی قیادت کے سامنے بھیگی بلی بنے رہیں اور آنکھ اٹھا کر بات نہ کر سکیں وہ تاجروں کی نمائندگی کے اہل نہیں انہوں نے کہا مخالفین کا حقا پانی بند ہے جس کی وجہ سے وہ چیخ رہے ہیں گالی کا جواب با شعور تاجر وو ٹ کی پر چی سے دیں گے ۔آٹھ اپریل مخالفین کو عبرت ناک شکست دے کر انجام سے دو چار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ مقدس امانت ہے ہمارے مد مقابل دونوں اناڑی ہیں تاجروں کی نمائندگی کے دعویٰ دار افتخار زمان ،شبیر شاہ ،خان قادر، مشتاق سدو زئی کو چیلنج کر تے ہیں کہ آئیں الیکشن لڑیں ۔ ساری سیاسی جماعتیں اور قائدین قابل احترام ہیں ان کے لیے جان تو دے سکتے ہیں لیکن ایمان نہیں چھوڑ سکتے تقریب سے آل انجمن تاجران کے چیف آرگنائزخان سلیم خان ، راجہ اعجاز ، خواجہ منصور بانڈے ، ناصر اسلم ، لیاقت بیگ ، خواجہ خورشید بانڈے ، ملک افسر ، سردار نیاز ، افضل کشمیری ، عمران بانڈے ،حاجی نواز دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ تاجروں کے خلاف سازش کو ناکام بنانے کے لیے با غباں پینل کی حمایت کرتے ہیں سازشی عناصر ہر صورت نا کام ہوں گے ۔حافظ طارق اور اس کی پوری ٹیم نے تین سال تک رات کو جاگ کر اور دن کو تاجروں کے حقوق کے لیے کھڑے ہو کر بھر پور حق نمائندگی اد اکیا مخالفین کے پاس کو ئی ایجنڈا نہیں مخالفین کوووٹ کی پرچی سے شکست دے کر تاجر برادری باغباں پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر ے گی ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.