پولینڈ کے ایک مصور نے اپنی آدھی زندگی یعنی 46 سال تک روزانہ گنتی کے اعداد پینٹ کر کے ایک منفرد اعزاز حاصل کیا ہے۔ رومن اوپلکا نے 1965 میں پہلی مرتبہ گنتی پینٹ کرنے کی ابتدا کی اور پہلا عدد 1 ٹائپ کیا اور ہر روز اس کے آگے کے 400 نمبروں کو مصوری میں ڈھالا۔ یہاں تک کہ اگست 2011 تک اوپلکا کی موت کے وقت وہ 5,607,249 تک کی گنتی کو مصورانہ رنگ دے چکے تھے۔رومن نے اس پروجیکٹ کو ‘‘1965/1۔’’ یعنی سال 1965 اور ایک سے لا متناہی (اِنفنٹی) تک کا نام دیا۔ اس پروجیکٹ کا خیال انہیں اس وقت آیا جب وہ وارسا کے ایک کیفے میں بیٹھے اپنی بیوی کا انتظار کر رہے تھے۔ اس کے اگلے دن وہ ہر روز پابندی سے اپنے اسٹوڈیو جانے لگے اور اعداد کی پینٹنگ بنانے لگے اور یوں مصوری کی تاریخ میں گنتی پینٹ کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا۔پہلے رومن نے 195* 135 سینٹی میٹر کینوس میں سیاہ بیک گراؤنڈ کا انتخاب کیا اور اور باریک برش سے اوپر الٹے ہاتھ پر ‘‘1’’ لکھا اور اس کے بعد آگے گنتی پینٹ کرتے رہے۔ جب وہ سیدھے ہاتھ کے آخری کنارے پہنچے تو ان کی گنتی 35,327 تک پہنچ چکی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments