سلام آباد, پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے کشمیر کونسل کے تمام اختیارات آزاد کشمیر حکومت کو منتقل کرنے اورآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کو مکمل طور پر با اختیار بنانے پر مکمل اتفاق کا اظہار کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیراور پیپلز پارٹی کے درمیان مالیاتی، قانون سازی ، ٹیکس کی وصولی سمیت تمام اختیارات آزاد جموںو کشمیر کونسل سے آزاد کشمیر حکومت کو منتقل کرنے سے متعلق اتفا ق رائے ہو گیا ہے۔اس بات کا اعلان وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کے درمیان تفصیلی ملاقات کے بعد جاری کردہ مشتر کہ علامیہ میںکیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی آئینی کمیٹی 2012 کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد میں ایک دوسرے سے مکمل تعاون کرینگے ۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیر کونسل کے خاتمے سمیت دیگر اہم معاملات پر تجاویز موصول ہونے پر مشاورت کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے وزیراعظم اور حکمران جماعت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ا جلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آزادکشمیر کے اجتماعی معاملات پر سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوے ریاستی حقوق کے حصول اور آزاد کشمیر حکومت کو مکمل با اختیار کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔ دونوں جماعتوں کے سربراہان کی اس حوالے سے تفصیلی نشست میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی راہنماچوہدری محمد مطلوب انقلابی ،چوہدری پرویز اشرف ،سردار جاوید ایوب اورعزادار شاہ بھی موجود تھے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments