بھارتی خاتون نے عین وقت پر گنجے دلہا سے شادی کرنے سے انکار کر دیا

بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب دلہن نے عین موقع پر شادی سے انکار کر دیا۔ دلہن کا انکار تو اپنی جگہ لیکن اس کے بعد دولہے نے اس سے بھی بڑھ کر حیرتناک کام کر دکھایا۔ بھارتی اخبارات کے مطابق چمپارن شہر کے گاوں سگولی میں بارات لے کر آنے والا دولہا ڈاکٹر روی کمار اور اس کی دلہن ہنسی خوشی شادی کی رسوم ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران شادی منڈپ پر جانےسے پہلے دولہے نے اپنے سر سے روایتی پگڑی اور سہرا اتار دیا، لیکن اس کے گنجے سر کو دیکھ کر دلہن کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔دولہے کے گنجے پن پر سخت مایوس ہونے والی دلہن نے فوری طور پر شادی سے انکار کر دیا۔ دونوں اطراف کے بزرگوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ گنجے دولہے سے شادی پر تیار نا ہوئی۔ اگرچہ دلہن کا یہ فیصلہ بیچارے دولہے پر بجلی بن کر گرا لیکن پھر بھی اس نے ہمت سے کام لیا فیصلہ کیا کہ وہ دلہن اسی گاو¿ں سے لے کر جائے گا۔ اس کے گھر والوں نے فوری طور پر نئی لڑکی کی تلاش کے لئے گاوں والوں سے بات کی اور بالآخر خاصی سوچ بچار اور گفت و شنید کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی ڈھونڈ لی گئی جو ڈاکٹر روی سے شادی کے لئے تیار تھی۔ نیہا کماری نامی لڑکی کو اسی وقت دلہن بنایا گیا اور جھٹ پٹ رسوم کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے دولہے کے ساتھ رخصت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے سکھ کا سانس لیا کہ مسئلہ بخیرو خوبی حل ہو گیا، اور باراتی بھی بہت خوش تھے کے خالی ہاتھ لوٹنے کی ذلت سے بچ گئے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.