سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ کشمیر کونسل سفید ہاتھی ہے ۔اس ادارے سے کشمیریوں کوئی فائدہ نہیں کونسل ریاستی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔آئینی پیکج کی تیاری خوش آئیندہ ہے۔کشمیر کونسل کے اختیارات جب قانون ساز اسمبلی کو ملیں گے تو اسمبلی بااختیار ہو گئی۔ ایکٹ1974میں فوری ترامیم کی جائیں 18ویں ترامیم کے بعد آزاد کشمیر کو اس کا مکمل حق دیا جائے۔گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ۔ اس کی حیثیت کو برقرار رکھا جانا چائیے یا پھر آزاد کشمیر طرز کا اسے سٹیٹس دیا جائے گلگت کو صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر کو بڑا نقصان ہو گا۔ مشرف دور میں ہندوستان کو مضبوط کیا گیا۔نواز شریف مودی دوستی اسی کا تسلسل تھا۔ملک پاکستان میں جو کئچھ نواز شریف کررہا ہے یہ ہندوستانی ایجنڈا ہے۔ اور اس کے تانے بانے بین الااقوامی سازش کا حصہ ہیں۔مچھر اور چوہوں سے ڈرنے والا کس کے اشارے پر فوج اور عدلیہ کوٹارگٹ کر رہا ہے ملکی ادارے ان سازشوں کو بے نقاب کریں ملک پاکستان میں بسنے والے عوام اچھے برے کی تمیز کریں ورنہ سنگین سزا ملے گئی۔ شیخ مجیب الرحمن کو محب وطن کہنے والے آخر کس طرف پیش قدمی کر رہے ہیں اوریہ ایجنڈا کس کا ہے؟
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments