سابق وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کرعظیم کارنامہ سرانجام دیا۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آزاد کشمیر کے آزاد ہونے سے پہلے یہاں کئچھ لوگ اس خطہ کو قادیانی سٹیٹ بنانے چاہتے تھے۔تاریخ کے اوراق میں سب کے نام زندہ ہیں اور ان کی سازشیں بولتی ہیں، ان خیا لات کا اظہار سابق وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کا لباس پہن کر یہ لوگ آزادی کے بعد کے دور میں بھی سازشوں میں مصروف تھے ۔اور اہم عہدوں پر فائز تھے۔اب ان کے راستے بند ہوئے ۔آج شہید زوالفقار علی بھٹو کی روح خوش ہو گئی جنہوں نے پاکستان میں آج سے 44سال پہلے اس فیتنے کو ختم کیا انھوں نے کہا کہ جہاں زوالفقار علی بھٹو کی روح خوش ہوئی وہاں ہی سید عطااللہ شاہ بخاری کی روح کو بھی تسکین نصیب ہوئی ہو گئی۔میں ایک بار پھر سب دوستوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے اس بل کی حمایت کی۔سردار قمرالزمان خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ15مارچ سے 25مارچ تک باغ میں ایک پریس کانفرنس کر کے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ باغ میں چھوٹے چھوٹے لوگوں کے بارہ میں جو حادثات کی پیداوار ہیں فی الحال کئچھ نہیں کہتا وقت کا انتظار ہے وقت بہت بڑا منصف ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments