پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پشاور کے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد لانے کیلئے انہیں ساڑھے تین ہزار ٹرانسفارمر تقسیم کیے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا پشاور جلسہ کامیابی کا راز کچھ اور نہیں بلکہعوام کو لانے کیلئے انہیں ساڑھے تین ہزار ٹرانسفارمر دیئے گئے ہیں ۔باقی جلسوں میں کیا کچھ ہوتاہے وہ ہم سے پوشیدہ نہیں، ہر شخص تین ، تین ہزار دے کر جلسوں میں لایا جاتا ہے ۔ جس سیٹ کی آپ بات کر رہے ہیں وہاں ابھی تک گیس کی خبریں چل رہی ہیں ، جہاں جاتے ہیں گیس پائپ ڈال دیئے جاتے ہیں ، لوگوں کو مفت گیس کی فراہمی کا یقین دلایا جاتا ہے ،بجلی کے اعلانات کیے جاتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments