ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر باغ سردارراشد آزاد نے صدر معلم گورنمنٹ مڈل سکول کھتی سردار عبدالحمید خان کی الودائی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ استاد کبھی ریٹا ئرڈ نہیں ہو تا کمیٹیڈ استاد ہمیشہ سیکھنے ک جستجو میں رہتا ہے ایک بہترین معلم ایک بہتر معاشر ہ تشکیل دیتا ہے ۔ جو استاد اپنے پیشے سے بد دیانتی کر تا ہے اسکی نہ محکمہ میں عزت ہوتی ہے نہ طلبہ میں اور نہ ہی معاشرے ایسے لوگوں کو تسلیم کر تا ہے دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ان میں ایک بہترین معلم کا کردار رہا ہے ریٹائرڈ اساتذہ ہمارا قیمتی اساسا ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بہتر معاون ثابت ہوتے ہیں سردار عبدالحمید خان نے اپنے 42سال محکمہ تعلیم کو دیئے انکی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔ ان کے جانے سے محکمہ تعلیم میں ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر ، علم دوست شخصیت کا خلا پیدا ہو گیا ہے خرابی صحت کے باعث ادارہ کا نظام بہترین چلایا ضلعی سطح پر پوزیشنیں حاصل کی جو کہ ان کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے سردار راشد آزاد نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہہ سکتا ہوں کہ ضلع باغ کے اندر کوئی گھوسٹ سکول نہیں ہے ٹھیکہ سسٹم ختم کر دیا کوئی استاد غیر حاضر نہیں ہے محکمہ تعلیم سے حکومت وقت نے سیاست کا خاتمہ کر دیا ۔ڈپٹی ڈی ای اوباغ سردار جمیل خان نے کہا کہ سردار عبدالحمید خان کی محکمہ تعلیم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں یہ واحد صدر معلم تھے جن پر حکومت اور اپو زیشن دونوں کا اتفاق تھا یہ ان کے لیے بڑا اعزاز ہے تقریب سے مہمان خصوصی سردار عبدالحمید خان نے کہاکہ مجھے کمیونٹی کا ہمیشہ اہتماد حاصل رہا ہے طلبہ کو مار نہیں پیار سے پڑھایا طلبہ نے بھی عزت دی تعاون کیا ہم نے ضلعی سطح پر پوزیشنیں حاصل کیں تقریب سے اے ۔ای۔او ہیڈ کوارٹر سردار نسیم خان ،صدر انجمن تاجران ریڑہ سردار جنت حسین خان ، سابق ڈپٹی ڈی ۔ای ۔او سردار عبدالعزیز خان ماہر تعلیم سردار گل اعظم خان ، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ریڑہ ، سردار شفیق خان ، سردا براہیم خان ، سردار الطاف ناز ، سردار اعجاز خان ، راجہ قدیر ، وسیم اسلم ، ضیاء منیر ماگرے ، و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر بچیوں نے ٹیبلوز پیش کیے مہمان گرمی کوشیلڈز اور انعامات بھی پیش کیے گئے ۔
Back to Conversion Tool
Load/Hide Comments