عوامی جمہوریہ کانگو میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے،ادھراقوام متحدہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہاکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریز نےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی صوبے ساؤتھ کیوو میں پاکستانی جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن مشن پر حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کانگو میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی دستے بھی فرائض سرانجام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments