عوامی ایکشن کمیٹی ریڑہ نے مطالبات کے حل کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ریڑہ آر ایچ سی میں گاہنی ڈاکٹر ڈینٹل ڈاکٹر آر ایچ سی میں ادویات کا کوٹہ گرلز ڈگری کالج ریڑہ کو بس وویمن یونیوسٹی باغ کی طالبات کو باغ سے ڈھلی تک بس طلبہ کو نصف کرایہ کیا جائے ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے کہا کہ آر ایچ سی ریڑہ کوادویات ابھی تک بی ایچ یو کا کوٹہ دیا جا رہا ہے گاہنی کالوجسٹ دو ماہ پہلے حاضری دیکر غاہب ہو گئی ہے ڈینٹل ٹیکنیشن دو سال سے غیر حاضر ہے گزلز ڈگری کالج کی بس کچرے کا ڈھیر بن چکی ہے وویمن یونیورسٹی کو نئی بسیں صرف نماہش کے لیے رکھی ہیں طالبات خوار ہو رہی ہیں عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے 25 جنوری تک باغ انتظامیہ نے مطالبات کی منظوری کا وعدہ کیا تھا ابھی تک صرف گرلز ڈگری کالج میں سٹاف مہیا ہوا باقی مساہل جوں کے توں ہیں ان خیالات اظہار عوامی ایکشن کمیٹی ریڑہ کے راہنماوں سابق امیدوار اسمبلی محمد تیمور خان .افضل خان . غلام اکبر. عرفان رزاق .نادر خان.باسط مقبول مفتی ناصر.شازیب خان. عبدلباسط خان.سردار غلام نبی و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 جنوری تک مساہل حل نہ ہوئے تو احتجاجی مظاہرے دھرنے دیں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments