آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری جان ہے ، کشمیری عوام ہر صورت میں پاکستان کے مفاد ات کو مقدم رکھتے ہیں، سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کا بہترین وکیل ثابت ہو سکتا ہے ۔ پاکستان نہ صرف ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک مضبوط سہارا ہے ۔قومی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ملی ذمہ داریاں پوری کرے اور نیوز اینڈ کرنٹ افیئر میں مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے لیے سپیس فراہم کرے ۔ آزاد کشمیر کی حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی ۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے خصوصی دورہ کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم جب نیشنل کلب اسلام آباد پہنچے تو پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، نو منتخب صدر پریس کلب طارق محمود چوہدری ، سیکرٹری جنرل شکیل انجم، سینئر نائب صدر آصف بشیر چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عابد عباسی، سیکرٹری مالیات نوشین یوسف سمیت پاکستان کے جید صحافیوں و کشمیر ی صحافیوں کی بڑی تعداد نے انتہائی گرم جوشی سے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس پر تپاک استقبال نے یہ واضح کر دیا ہے کہ انتخابات کا مرحلہ تمام ہوااب صحافی ایک ہیں اور ملکر آگے بڑھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی تاریخ آزادی صحافت ،صحاًًً فیوں کے مسائل کے حل اور اظہار آزادی کے حوالے سے ہمیشہ درخشاں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں صحافیوں کاکردار انتہائی شاندار رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں صحافیوں سے بڑا پیار ہے ۔ ہمارا ناطہ اور رشتہ ہر دور میں استوار رہا نہ ہم نے آپ کو چھوڑا نہ آپ نے ہمیں مایوس کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی جاری ہے بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کر رکھی ہے ایسا وقت میں میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے الیکٹرانک میڈیا سے گلہ ہے کہ وہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے اور ان کے اندر مایوسی پیدا کررہا ہے ۔وزیر اعظم نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو درپیش خطرات کا ادراک کرے اور قوم کو متحد کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کو غیرت اور عزت کے ساتھ کھڑا ہونے کی ترغیب دینی چاہیے اور لوگوں کی ہمت بڑھانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم اور مضبوط پاکستان کشمیریو ں کے لیے ایک بہترین وکیل ثابت ہوگا۔ ایک مضبوط پاکستان کی وجہ سے بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی محفوظ ہیں اور یہ پوری مسلم امہ کے لیے ایک سہارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 19جولائی کو قرار داد الحاق پاکستان منظور کرکے یہ واضح پیغام دے دیا تھا کہ کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ ہماری محبت کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے ۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اس لیے ہمیں اس وقت سخت دکھ ہوتا ہے جب چند عناصر سازشوں کے ذریعے اس ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کا خیال کیا جانا چاہیے ۔ لوگ جیسے منتخب کریں اس کا احترام کیا جانا چاہیے جس کے پاس دلائل نہ ہوں وہ گالی گلوچ پر اتر آتا ہے اس لیے میں الیکٹرانک میڈیا سے کہتا ہوں کہ وہ مایوس لوگوں کی تقرریں لائیو نشر نہ کیا کریں اس سے قوم میں مایوسی پھیلتی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنا خون دیکر بھارت کو روک رکھا ہے ہم اب بھی پاکستان کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ میں اسی لیے یہ کہتا ہوں کہ ملک ہے تو ہم ہیں اس لیے اس ملک سے پیار کریں اس کی حفاظت کریں اور دشمن کی چاہلوں کو سمجھیں ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان سے ہمارا تعلق بڑے بھائیوں جیسا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر ایک جرات مند ،نا ڈر اور بے باک سیاسی شخصیت ہیں ۔انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے لیے سب سے پہلے نیشنل پریس کلب آنے کا اہتمام کیا جس پر پوری صحافی برادری ان کی ممنون ہے ہمیں ان کے آنے سے بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو یقین دلاتا ہوں کہ نیشنل پریس کلب اسلام آبادابلاغی محاذ پر کشمیر کا سب سے بڑ ا مورچہ ہے ۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل شکیل انجم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم صحافیوں کے لیے یہ بات انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ حسب معمول اور حسب روایت آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت بالخصوص وزیر اعظم آزاد کشمیر ایک مرتبہ پھر سب پر بازی لے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کا یہ پلیٹ فارم تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہر وقت کھلا ہے ۔ آپ ہماری خوشی میں شریک ہوئے اس پر ہم آپ کے ممنون ہی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments