عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ رشید نے میلہ لوٹ لیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مستعفی ہونے کا اعلان پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو مین آف دی میچ بھی قرار دیدیا۔متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسہ لاہو رہائیکورٹ کی رات 12بجے کی ڈیڈ لائن سے پہلے ختم کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز سماعت کے دوران متحدہ اپوزیشن کوجلسے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے رات بارہ بجے ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کےساتھ پیمرا کو بھی ہدایت کی تھی کہ اگر جلسہ رات بارہ بجے کے بعد جاری رہے تو کوریج روک دی جائے ۔تاہم جلسے کو ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا ۔جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہونے کا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ گزشتہ روز اعتزاز احسن مال روڈ پرمنعقدہ جلسے میں تقریر کر رہے تھے کہ اس دوران منتظمین کی جانب سے انہیں تقریر مختصر کرنے کے لئے چٹ دی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ یہ انکشاف کیا کہ میں لاء کالج میں آپ کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں اور وہ میر ے شاگرد تھے ۔ اس انکشاف پرنہ صرف اسٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگ بلکہ پنڈال میں بیٹھے کارکنوں نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments