سابق وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر سردار قمرا لزمان خان نے کہا کہ بشیر چغتائی بہترین سیاسی کارکن تھے ۔جنہوں نے ساری زندگی خدمت خلق میں گزار دی ۔ میرے ساتھ بشیر چغتائی کی محبت و قربانی لازوال تھی سردا رصیاد الزمان اور بشیر چغتائی کلاس فلو تھے جس بنا پر وہ میرے ساتھ پل پل رہے ۔ بشیر چغتائی کے ہوتے ہوئے میں کبھی بھی چیک سریاں سے الیکشن نہیں ہارا ۔بشیر چغتائی کے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اسی بنا پر عوام بھی اک کی قدر کر تے تھے ان خیالات کا اظہار سردار قمرالزمان خان سابق صحت عامہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما سردار بشیر چغتائی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی ریفرنس سے ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی ، چیئر مین پیپلز یوتھ سردار ضیاء القمر ،مولانا امین الحق فاروقی ، راجہ خورشید علی کشمیر ی ،سردار عبدالمجید ایڈوکیٹ ، ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان ، ممبر سی سی پی پی سردار نسیم ، سردار عبدالرشید چغتائی ، ایڈوکیٹ عامر خورشید گردیزی سابق ایڈمنسٹر یٹر بلدیا شاندار انداز میں سردار بشیر چغتائی کو خراج عقیدت پیش کیا محرحوم کا نماز جنازہ منگ بجری کے مقام پر ادا کیا گیا جہاں سیاسی سماجی مذہبی حلقوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ہائی سکول گراؤنڈ میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی تمام مقررین سردار بشیر چغتائی کی سیاسی زندگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے عقیدت کے پھو نچھاور کیے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments