آزاد کشمیر سکولز ٹیچر فورم ایسو سی ایشن کا ایک اہم اجلاس کشمیر انٹرنیشنل ہوٹل باغ میں منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر سکولز ٹیچر ایسو سی ایشن کے مر کزی چیئر مین جناب سید نجف علی گردیزی اور مرکزی صدر سردار ارشد صاحب مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس کی صدارت سید واجد علی شاہ نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت رولز 2016پر مکمل عملدرآمد کر تے ہوئے نئے رولز کے مطابق سنیارٹی فہر ستیں مرتب کر وائے اور پرائمری ٹیچر کو B-14 جو نیئر ٹیچر کو B-16اور سنیئر ٹیچر کوB-17دیے جانے کے اقدامات کیے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوالٹی آف ایجو کیشن کو بہتر بنانے کے لیے لازمی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو ترقی کے موقع میسر آئیں تاکہ معیار تعلیم بلند ہو سکے۔اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تعلیم پالیسی کے مطابق اساتذہ کے سکیلز اپ گریڈ کیے جائیں۔اجلاس میں راولا کوٹ سے اشتیاق کیانی، امان،سردار منیر صاحب اور دیگر لوگ بھی شریک ہوئے مظفرآباد سے مرکزی قائد ین کی بڑی تعداد شریک ہوئی باغ سے صدر سکولز ٹیچر فورم ضلع باغ سردار اشتیاق، سردار ظفر اقبال، سردار شوکت، سردار افراز خان، اعظم زاہدی، راجہ شاہد، عبید سلیم چغتائی، سید شفقت شاہ، جاوید، راجہ مظہر الحق،انور سعید صاحب م علاؤدین، منشاء خان، اور دیگر نے خطاب کیا ان کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اساتذہ نے بھر پور مطالبہ کیا کہ آزاد کشمری میں ٹیچر آرگنائزیشن کے با قاعدہ انتخابات کر وائے جائیں تاکہ لوگ اساتذہ کی نمائندگی کر سکیں۔ اجلاس میں سکرٹری تعلیم اور ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز کے اقدامات کو سراہا گیا جو کہ وہ کوالٹی آف ایجو کیشن کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔ اور وزیر اتعلیم اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیا کہ رولز2016کو من ومن نافذ کرنے کے لیے اپنا کر دار ادا کریں آخر میں ضلع باغ کو آزاد کشمیر میں شرخ خواندگی میں پہلے نمبر پر آنے اور پورے پاکستان میں پانچویں نمبر پر آنے پر باغ کے اساتذہ اور باغ کے پڑے لکھے لوگوں اور باغ کے سیاسی قائدین جنہوں نے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کیے مبارکباد دی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments