ورکنگ کمیٹی حلقہ وسطی باغ کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں SDOطاہر رفیق کے تبادلے کیخلاف پر زور احتجاج کیا گیا وزیر اعظم آزاد کشمیر باغ کے دونون وزراء سے اپیل کی گئی کہ گزشتہ 5سال سے التوا میں پڑے ہوئے کام جو اس وقت کے چہیتے ٹھکیدار الیاس عالم کے ذریعے کمیشن پر لیے گئے تھے ۔ طاہر رفیق نے آتے ہی ان کاموں کو پائی تکمیل تک پہنچا یا اور کوئی سمجھوتا نہیں کیا اس کی پاداش میں کمیشن مافیانے ایک بد نام زمانہ ٹھکیدار سے ملکر اپنے مقاصد کے لیے من پسند شخص کو لا کر ایک اہل اور ایماندار ایس ۔ڈی او کا تبادلہ کر نا ضلع باغ کی تعمیر و ترقی کے خلاف سازش ہے مسلم لیگ ن اس طرح چمک اور ذاتی تعلقات اور کسی ٹھکیدار کی ایما پر تبادلہ جات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ۔ ایس ۔ڈی ۔او طاہر رفیق نے اپنے مختصر دورانیہ میں باغ میں سڑکوں کے معاملے میں اچھے اقدامات اٹھائے اور کمیشن خور لوگوں کا ناطقہ بند کیا اسی وجہ سے ان کے خلاف سازش کر کے محکمہ شاہرات نے تبادلہ کر دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر فی الفور طاہر رفیق کو واپس محکمہ شاہرات میں تعینات کیا جائے اور اس سازش کو بے نقاب کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی فرد واحد اپنے مفاد کی خاطر اداروں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ان خیالات کا اظہار ورکنگ کمیٹی حلقہ وسطی باغ کے ممبران سردار مختار خان ، حاجی عبد الحکیم ، خورشید انجم ، راجہ ہارون اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر رفیق کا تبادلہ بد نیتی پر مبنی اور تعمیر و ترقی کے مخالفین کے اجنڈے کا حصہ ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments